وجے پور//1947، 1965 اور 1971 کے پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے اُجڑے ہوئے لوگوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیاکہ دوسال کاعرصہ گذر جانے کے باوجود بھی اُن کے حق میں پیکیج کی رقم واگذاری نہیں کی گئی ہے۔ سابق وزیر وجے کے پی سی سی کے جنرل سیکریٹری منجیت سنگھ کی قیادت میں ان لوگوں نے ایس ڈی ایم وجے پورکے دفترکے باہراحتجاج کیااورپیکیج کی رقم جلدواگذارکرنے کی مانگ کی۔مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ اجڑے ہوئے کنبوں کومحکمہ مال کے اہلکارحراساں کرتے ہیں اوراپنے ایجنٹوں کے ذریعے رشوت طلب کرتے ہیں۔منجیت سنگھ نے میمورنڈم وزیراعظم نریندرمودی ،وزیر داخلہ ہندوستان اور ریاستی وزیراعلیٰ کوبھی بھیجاگیاہے۔