بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے وترگام رفیع آبادعلاقے میں بجلی اور پانی کے عدم دستیابی کے خلاف بدھ کومقامی لوگوں نے بارہمولہ ہندوارہ شاہرہ پر احتجاجی مظاہرے کئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت بھی مسدود ہوگئی ۔ مظاہرین نے محکمہ پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ وترگام اور اس کے دیگر ملحقہ دیہات میں پچھلے کئی روز سے پینے کا پانی کی شدید قلت ہے جبکہ علاقے میں بجلی غائب ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ ماضی میں بھی علاقے کے لوگوں نے متعلقہ محکموں کی ناکامیوں کے خلاف احتجاج کیا تاہم حکام نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ۔ انہوں نے ا علیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد از جلد پانی اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔مظاہرین نے کہا کہ اگر اُن کی مانگوں کو فوری طور پورانہیںکیا گیا تو وہ بڑے پیمانے پر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے ۔