Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

وبائی بحران میں عبرت کاسامان!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 20, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 گوکہ کورونا وائرس کی ویکسین آنے سے عالم انسانیت نے کسی حد تک راحت کی سانس لی ہے تاہم اس وائرس نے جس طرح دنیا کو صدی کی بدترین اقتصادی مندی سے دوچارکردیا ہے،اُس سے ابھر نے میں ابھی بھی سالہا سال لگ سکتے ہیں ۔آرگنائزیشن آف اکنامک کواپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت متعدد عالمی مالیاتی اداروںکے تازہ ترین تخمینوںکے مطابق اب تک سینکڑوں ملین لوگ روزگار سے محروم ہوچکے ہیں اور اگر وباء کی تیسری لہر نہ آئی تو امسال عالمی معیشت کے شرح نمو میں6فیصد کمی آئے گی اور اگلے سال اس میں کچھ حد تک بہتری آئے گی اور2.8فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اگرتیسری لہر آئی تو عالمی معیشت میں8فیصد تک کمی ہوگی جو صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے کیلئے کافی ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیوتریس نے حالات کی جو مایوس کن منظر کشی کی ہے ،وہ دل کو پسیج کر رکھ دینی والی ہے۔ اُن کا کہناتھا کہ آج بھی 820ملین لوگ بھوک کاشکا رہیں اورپانچ سال یا اس سے کم عمر کے144ملین کی نشو نما جمود کا شکار ہے اور المیہ یہ ہے کہ اب غذائی نظام چوپٹ ہورہا ہے ۔اُن کا کہناتھا کہ اب عالمی غذائی ایمر جنسی کا خطرہ لاحق ہوچکا ہے جس کے سینکڑوں ملین بچوں اور بزرگوں پر دور رس اثرات ہوسکتے ہیںکیونکہ بقول ان کے امسال کورونا کی وجہ سے مزید49ملین لوگ غربت و افلا س کے اتھاہ سمندر میں غرق ہوجائیں گے۔ یہ اعدادوشمار یقینی طور پر انسانی دل کو دہلادینے والے ہیں لیکن کیا دنیا کے حاکموں سے پوچھا جاسکتا ہے کہ اس حالت تک لانے کا کون ذمہ دار ہے ؟ کیا یہ سچ نہیں کہ عالمی طاقتیں صرف اسلحہ کی دوڑ میں لگی ہوئی تھیں اور انہوںنے عوامی فلاح وبہود کو فراموش کیاتھا۔کورونا نے سب کچھ ایکسپوژ کرکے رکھ دیا ہے۔ اعداد وشمار بتاتے ہیںکہ 2019میں عالمی سطح پر جتنی رقم دفاعی بجٹ پر صرف کی گئی ،وہ فی کس عالمی آمدن کا 2.2فیصد بنتا ہے جو249ڈالر فی کس ہے۔ انسان کو انسان سے خطرہ ہے ۔انسانی جان ختم کرنے کیلئے ہم نے اپنی آمدن کا بڑا حصہ سامان حرب و ضرب پر صرف کیالیکن انسانی جان بچانے کیلئے کچھ نہ کیا حالانکہ یہ دنیا انسان کیلئے ہی تو ہے ۔دنیا کے ممالک اپنی سرحدوںکو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے دفاعی بجٹ بڑھا رہے ہیں لیکن ان سرحدوںکے اندر رہ رہے لوگوںکے بارے میں کیوں سو چا نہیں جارہا ہے ۔مسابقت کی یہ جاہلانہ دوڑ کب انسان کا پیچھے چھوڑے گی؟۔یہ سمجھنے والی بات ہے کہ دنیا کو ایک دوسرے سے خطرہ کیوںہے ۔کیوں امریکہ کو لگ رہا ہے کہ چین یا روس اس کو کھا جائے گا اور یوں چھوٹے ممالک کو ہر دم خطرہ رہتا ہے کہ کہیں امریکہ اور اس قبیل کے دوسرے لوگ انہیں نگل نہ جائیں ۔جواب اس کا یہ ہے ہم انسانیت بھول چکے ہیں اور حرص و طمع ہم پر اس قدر حاوی ہوچکا ہے کہ ہمیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔جب نظام عدل قائم نہ ہوگا اور مادیت کا دبدبہ ہوگا تو غالب غلبہ پانے کی جستجو میں ہوگا جبکہ مغلوب پستا ہی چلا جائے گا۔یہی کچھ اس وقت دنیا میں ہورہا ہے ۔دنیا کو اگر خطرہ ہے تو وہ سرحدوں سے نہیں بلکہ عدم توازن ،ناانصافی اور ظلم وجبر سے ہے ۔غریبی اور امیری کے درمیان حائل دیوار مٹ جائے تو امتیاز ہی ختم ہوجائے گا۔پھر نہ دشمنی رہے گی اور نہ کوئی کسی کے خون کا پیاسا ہوگا۔کورونا وائرس نے ان عالمی طاقتوں کو آئینہ دکھا دیا ہے ۔قدرت کے سامنے کسی کی نہیں چلتی ۔جن ظاہری سرحدوںکو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے آپ انسانی جانوںکی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی بہبودی پر خرچ ہونے والا پیسہ بم وبارود بنانے پر صرف کرتے ہیں،آج اُن سرحدوںکی کوئی وقعت نہیں رہی ہے ۔ایک ایسا جراثیم حاوی ہوچکا ہے جس کے لئے ان سرحدوںکی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ سرحدیں دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا ہے اور سب کو برابر مار رہا ہے۔کھلی آنکھوں سے نظر نہ آنے والا یہ جرثومہ قدرت کی وہ بے آواز لاٹھی ہے جو ہر طرف خوب برس رہی ہے کیونکہ ہم نے قدرت کے نظام میں مداخلت کرکے اللہ کی زمین پر فساد برپا کردیا ہے۔ابھی بھی وقت ہے کہ انسان سنبھل جائے اور اپنی ترجیحات تبدیل کرے ۔انسانی بہبود کیلئے پیسے صرف کرے ۔نظام فطرت کے احیاء کو ترجیحات میں شامل کرے۔انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے پیسے صرف کرے۔انسانیت کو اپنا مذہب بنائیں ۔اگر دنیا ایسا کرے گی تو دفاعی بجٹ کے نام پر یہ بم وبارود بنانے کی چنداں ضرورت نہ پڑے گی اور شاید ہی کوئی بھوک سے مرسکتا ہے لیکن اگر استحصالی نظام یوں ہی جاری رہا تو اگر ہم اس وباء سے بچ کر بھی نکلے ،آگے چل کر جہاں دنیا کی آدھی آبادی کو بھوک کھاجائے گی تو باقی بچی آدھی آبادی کوبم وباردو ہی کسی دن بھسم کرکے رکھ دیںگے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ

July 20, 2025
اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?