بارہمولہ // شمالی ضلع بارہمولہ کے ونگیلہ واگورہ علاقے میں بدھ کو ایک 24 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو آج صبح اپنے ہی گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
مذکورہ نوجوان کے گھریلو ذرائع کے مطابق جب وہ آج صبح اسکے کمرے میں گئے تو انہوں نے اسے لٹکا ہوا پایا۔
اس دوران پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔