سوپور//قصبہ سوپور کے مضافات واڑورہ میں سوموار کی شام ایک دلخراش واقعہ میںعلاقہ کی ایک 6 سالہ معصوم بچی حادیہ مشتاق دختر مشتاق احمد ڈار ساکنہ واڈورہ سوپور کو آوارہ کتوں نے اس وقت دبوچ لیا جب وہ مدرسہ سے قرآنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گھر کی طرف آ رہی تھی. بتایا جاتا ہے کہ بچی نے مدد کیلئے چیخ و پکار کی مگر دور دور آس پاس وہاں اسے بچانے والا کوئی موجود نہیں تھا، جب لوگوں کو اس واقعہ کے بارے میں پتہ چلاتو وہ فوراً وہاں پہنچے اور وہاں بچی کو خون میں لت پت پایا اور اسے سوپور اسپتال پہنچایا وہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔ یہ خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں صف ماتم اور کہرام مچ گیا۔پولیس نے اس اس واقعہ پر کیس درج کیا ۔