Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

واپسی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 12, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
" بیٹا عادل میں تم کو بار بار کہہ رہی ہوں کہ سامعہ ایک اچھی اور دیندار لڑکی ہے تم اپنے والد کو بتادو  ــــ اور ویسے بھی آج کل دیندار لڑکیاں بہت کم ہی ملتی ہیں ـــ۔ یہ رشتہ خود گھر آیا ہے تو غنیمت جانو بیٹا ابو کو بتا دو کہ وہ وسیم انکل سے ہاں کہہ دے"ـــ
"اوکے ممّاــــ میں بھی راضی ہوں، واقعی سامعہ ایک اچھی لڑکی ہے اور ان شاء اللہ ضرور وہ گھر کو جنت کی طرح بنائے گی ــــ "
دو خاندان کے درمیان اتفاق رائے اور دیگر تمام بے جا رسومات سے مبرّا ہوکر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیاــ عادل اور سامعہ کی نئی خوشگوار زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز ہواــــ، پُرسکون و محبت بھری اذدواجی زندگی سے لبریز۔ عادل اور سامعہ کے گھر چند سال بعد ایک معصوم بیٹی نے جنم لیاــــ۔ ہر طرف خوشی کی لہر چھا گئی اور ـــ مٹھائیوں سے رشتہ داروں، دوستوں اور احباب کا منہ میٹھا کیا گیا۔ ــــ بیٹی ردا کی پیدائش باعث مبارک و رحمت ثابت ہوئی ـــ کیونکہ اس کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی عادل کو دبئی سے جاب کا  لیٹر آیاـــ۔ وہ معقول تنخواہ اور دیگر سہولیات کو مدنظر رکھ کر رجوع ہونا چاہ رہا تھاــــ لیکن سامعہ اور ردا سے دوری کا خیال اسے تذبذب کا شکار بنا رہا تھاــ۔ جاب کی عمدہ پیشکش اور فیملی کی محبت کے درمیان پریشان عادل نے آخر کار جاب سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر ہی لیاـــ۔ مختلف سواریوں سے سفر کے بعد ہوائی اڈّے پر پہنچ کرضروری اندراجات اور دستخطوں کے بعد عادل ہوائی جہاز میں اپنی سیٹ پر براجمان ہوگیا۔ ـــ کھڑکی میں سے ہاتھ ہلا ہلاکر سامعہ کو اپنی مجبوری اور محبت کا احساس دلاتے ہوئے چند لمحوں میں آسمان کی بلندیوں میں پہنچ گیا۔ عادل اور سامعہ کی پاکیزہ محبت اب فون تک ہی محدود رہ گئی تھی ـــ۔ ردا اب دھیرے دھیرے بڑی ہوتی گئی ـ۔اسکی ـ معصوم زبان سے میٹھے میٹھے الفاظ عادل کے دل کو خوش کرتے رہےـ۔ وہ جاب سے تھکے ہارے آنے کے بعد  فون کے ذریعے گھر میں اپنی غیر موجودگی کے احساس کو کم کرتا رہاــــ۔
دوپہر کے وقت سامعہ اپنی بیٹی ردا کے ساتھ نماز پڑھ رہی تھی کہ اچانک آنگن سے کائیں کائیں کی آواز نے ردا کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ردا بھاگتی ہوئی آنگن کی طرف بڑھی اور  دیوار پر بیٹھے کوے کو دیکھتے ہوئے اپنی ماں سے معصوم سا سوال پوچھ لیاــ۔
ممّا یہ کیا ہے؟
بیٹا یہ ایک پرندہ "کوّا " ہےـــ
یہ کہاں رہتا ممّا؟
"بیٹا یہ درخت پر گھونسلے بناکر رہتا ہوگاـــ "
"ممّا وہ آواز کیوں کر رہا ہے؟"
"بیٹا آپ کے دادا جان کہا کرتے تھے کہ اگر آنگن میں کوا آکر آواز کرے تو سمجھ لینا کوئی مہمان آنے والا ہےــ"
بات سن کر سمجھتے  ہی معصوم ردا نے کہا  "ممّا کوّے سےکہو نا کہ آواز اور زور زور سے نکالے اور مہمان میرے ابو کو جلدی لائے…..ممّا وہ مہمان ابو ہونگے نا……..؟
جواب سے قاصر ، چشمِ نم سامعہ نے ردا کا ہاٹھ پکڑ کر کہا آؤ بیٹے ہم دعا کرینگے کہ ابو جلدی آجائے……….
کوّے کے کائیں کائیںکی آواز کے برابر، جذبات میں ڈوبی سامعہ بیٹی ردا کے ساتھ سجدے میں جاکر دیرتلک عادل کی واپسی کے لیے دعا کرتی رہی…..
*****
اجنٹہ، اورنگ آباد ( مہاراشٹر)
رابطہ؛9960788301   
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?