لندن//لگسمبرگ کے جائلز میولر کے ہاتھوں تقریبا پانچ گھنٹے تک چلے میراتھن جدوجہد میں ہار کے ساتھ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے اسپین کے رافیل نڈال نے کہا ہے کہ وہ یہاں تیسری بار ٹائٹل سے دور رہنے پر ضرور مایوس ہیں لیکن وہ اگلے سال پھر واپسی کے لئے پر عزم ہیں۔آل انگلینڈ کلب میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز کے چوتھے دور کا میچ نڈال اور میولر کے درمیان تقریبا پانچ گھنٹے تک کھیلے گئے پانچ سیٹ کے سانس روک دینے والے میچ میں 16 ویں سیڈ میولر نے 6۔3، 6۔4، 3۔6، 4 ۔6، 15۔13 سے جیت اپنے نام کرتے ہوئے نڈال کو ٹورنامنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔