حیدرآباد//واٹس آیپ کے ایک پیام سے تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے حضورآباد میں ایک شادی منسوخ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق منچریال سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی شادی ورنگل رورل ضلع کی ایک لڑکی کے ساتھ مقرر تھی۔ دلہا بارات کے ساتھ فنکشن ہال آرہا تھا کہ اس کے فون پر ایک واٹس ایپ پیام آیا جس میں اس کی ہونے والی دلہن کی تصویر کے ساتھ ایک اور نوجوان بھی موجودتھا ۔ پیام بھیجنے والے نوجوان نے دلہے کو یہ پیام دیا کہ اس لڑکی سے وہ محبت کرتا ہے ۔حیدرآباد میں وہ دونوں روزانہ ایک دوسرے سے ملاقات کرتے تھے ۔ دلہا یہ پیام دیکھ کر کافی پریشان ہوگیا اور لڑکی کے رشتہ داروں سے دریافت کیالیکن لڑکی والے تفصیلات بتانے سے انکار کررہے تھے جس پر دلہے نے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر واٹس ایپ پیام اور دیگر تفصیلات پیش کرتے ہوئے شادی کو منسوخ کردیا۔بتایا گیا ہے کہ پیام بھیجنے والے کا تعلق گنٹور ضلع سے تھا اور لڑکی سے حیدرآباد میں اس نے ملاقات کی تھی ۔یواین آئی ۔