عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ڈیجیٹل پولیسنگ کی طرف ایک اہم قدم میں ہندوارہ پولیس نے واٹس ایپ کے ذریعے درج کی گئی ایک شکایت پر پہلا الیکٹرانک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ای ایف آئی آر) درج کیا ہے ۔یہ ای ایف آئی آر پولیس اسٹیشن ولگام میں درج کیا گیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ امتیاز احمد ڈار ساکن محمد اسداللہ ڈار ساکن ہانجی پورہ کپوارہ، جو ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور ہے ، کی شکایت پر یہ ایف آئی آر درج کیا گیا۔شکایت کے مطابق یہ واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب امتیاز احمد تارتھ پورہ سے سری نگر جا رہا تھا’۔ شکایت گذار کا الزام ہے کہ ولگام پہنچنے پر عاشق حسین بٹ اور گوہر احمد بٹ پسران صمد بٹ ساکنان شہنی پورہ ولگام نامی دو افراد نے اس کو غلط طریقے سے روکا اور جسمانی طور پر حملہ کیا اور مبینہ طور پر ملزمان نے جھگڑے کے دوران اسے جسمانی طور پر زخمی کیا’۔ شکایت پر پولیس اسٹیشن ولگام میں بی این ایس کے دفعات 115(2) اور126(2) کے تحت ایک ای ایف آئی آر نمبر9/2025 درج کیا گیا۔