ڈوڈہ//واٹر شیڈ پروجیکٹ کمیٹی مانوا بھدرواہ کے انتخابات پروجیکٹ منیجر IWMPڈوڈہ الطاف حسین اور محکمہ زراعت کے سنجے کوتوال کی موجودگی میں پنچائت گھر کھالو بھدرواہ میں منعقد ہوئے جن میں 260رائے دہندگان نے اپنے رائے دہی کے حق کا استعمال کیا۔کمیٹی کے صدر کے عہدے کے لئے دو اُمید وار تسلیم عارف شیخ اور وید پرکاش میدان میں تھے جن میں سے تسلیم عارف نے220ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور واٹر سید پروجیکٹ کمیٹی مانوا کے صدر منتخب ہوئے۔غلام نبی شیخ ساکنہ مانوان کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جب کہ محمد فاروق ساکنہ پٹوا،منجیت سنگھ ساکنہ کھالو،محمد لطیف ساکنہ مانوا،شیر محمد گوجر ساکنہ کھالو،انو رادھا ساکنہ کھالو ،شیر محمد ساکنہ کھالو اوردیا رینا ساکنہ مانوا کمیٹی کو کمیٹی کے ممبران منتخب کیا گیا۔نو منتخب عہدیداران نے محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔