سرینگر//چندی گڈھ میں کھیلے گئے فیڈریشن کپ آبی کھیلوں میں انڈین نیوی ٹیم کو ہراکر مقامی واٹر سپورٹس ٹیم کی کھیل شائقین میں زبردست پزیرائی کی جارہی ہے اورٹیم کی کارکردگی کو قابل تقلید قراردیا جارہا ہے ۔ان کھیلوںمیں مقامی ٹیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔فاتح ٹیم نے آج ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے آج ضلع ترقیاتی کمشرن سرینگر ڈاکتر سید عابد رشید شاہ کے ساتھ ملاقات کی۔جس دوران ترقیاتی کمشنر نے ٹیم کی عزت افزائی کی اور کھلاڑیوں کو اُن کی کھیل صلاحیتوں میں مزید نکھارلاکر ریاست کا نام روشن کرنے کے لئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہتر کھیل سرگرمیوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے توصیفی اسناد بھی عطاکی جائیںگی۔انہوںنے کہا کہ وادی میں کسی امکانی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیم اپنی بہترین خدمات انجام دے سکتی ہے۔