سرینگر// واووسہ رنگریٹ میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ سرکارپاعلاقہ کیلئے ایک جامع پالیسی اور منصوبہ ترتیب دینے میں ناکام رہی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔رفیق احمد میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ووسہ میں گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی سپلائی لائین پھٹ گئی ہے اور اس کی مرمت نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پائب پھٹ جانے سے نہ صرف پینے کا پانی ضایع ہورہا ہے بلکہ سڑک زیر آب آنے سے لوگوںکا عبور و مرور مشکل بن گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں گندے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں ہے اور گندہ پانی صحنوں میں چلا جاتا ہے۔لوگوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ ہے اور اس کی تجدید ومرمت کی اشد ضرورت ہے ۔مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں پانی کی سپلائی لائین کی مرمت کی جائے اور سڑک پر میکڈیم بچھانے کے علاوہ ڈرین تعمیر کی جائے ۔