سرینگر// مکانات و شہری ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے وانہ ہامہ زکورہ میں رونما ہوئی آگ کی ایک واردات کے متاثرین سے ملاقات کی اور اُن کی جائیدادوں کو ہوئے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر نے متاثرین کے حق میں سی ڈی ایف میں سے50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ انہیں مناسب امداد فراہم کرائی جائے گی تا کہ وہ دوبارہ مکانات تعمیر کرسکیں۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ متاثرہ کنبے کے حق میں امداد کا عمل فوری طور شروع کریں۔اس سے قبل آسیہ نقاش نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کشمیر ڈاکٹر خورشید اقبال کی رہائش گاہ جاکراُن کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔