سرینگر//وانگن پورہ عید گاہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں غلاظت کے ڈھیر جمع ہونے سے آبادی کوشدید دشواریوں کا سامنا ہے اور علاقہ میں بلدیہ کا عملہ کام کرتا نظر نہیںآتا۔وانگن پورہ عیدگاہ کے وارڈ نمبر10کے مکینوں نے بتایا کہ علاقہ میں گزشتہ کئی دنوں سے خاکروب نہیں آرہے ہیں اور کچرے کے ڈھیروں کے باعث عفونت پھیل رہی ہے جبکہ طلبہ و طالبات، خواتین اور بزرگ شہریوں کا پیدل چلنا دشوار ہوگیا ہے۔ لوگوں نے سرینگرمیونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں جمع گندگی کے ڈھیروں کو فوری طور ہٹایا جائے۔