سرینگر// تحفظ حقوق انسانی (رعناواری) سرینگر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 31جنوری کو ایجی ٹیشن 2010کے اوائل میں جان بحق ہوئے نونہال وامق فاروق کی ساتویں برسی کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گے ۔یاد رہے کہ31جنوری 2010کو وامق فاروق پولیس فائرنگ میں جاں بحق ہوئے تھے ۔اس سلسلے میں مقامی سماجی تنظیم ہر برس 31جنوری کو وامق کی برسی کا انعقاد کررہی ہے ۔اس بار بھی صبح11.30بجے مزار شہداءعیدگاہ میں بھی فاتحہ خوانی کی جائے گی۔