سرینگر//وامق فاروق قتل کیس میں عدالت نے ملزم محمد اکرم کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ادھر وامق فاروق کے والد نے کورٹ کی طرف سے ملزم کو عبوری ضمانت دینے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وامق فاروق کا کیس لڑنے والے وکیل کی طرف سے جو عذرات پیش کئے ان کو عدالت نے خاطر میں نہیں لایا ۔سال 2010میں فائرنگ کے ایک واقعے میں جاں بحق ہو ئے طالب علم وامق فاروق کے قتل میں گرفتار ایک اہلکار کو عدالت نے عبوری ضمانت دی ہے ۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ ملزم کو اگلی شنوائی تک اصولوں کی بنیاد پر عبوری ضمانت فراہم کی گئی ۔ملزم کو ایک لاکھ مچلکہ اور وادی کشمیر کو نہ چھوڈنے کے احکامات بھی صادر کئے گئے ہیں اور ملزم اگلی شنوائی پر متعلقہ عدالت میں حاضر ہو گا۔جبکہ ملزم عبوری ضمانت کے دوران کیس سے منسلک کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رابطہ یا انہیں ڈرئے یا دھمکائے گا نہیں اور اس آئی جی پی کشمیر دوران ضمانت ملزم کے بر تائو کے بارے میں اگلی سماعت تک اپنی رپورٹ پیش کر ے گا کہ دوران ضمانت ملزم کا بر تاء کیسا رہا ۔وامق فاروق کے والد فاروق احمد نے بتایا کہ ہمیں ملزم کو عدالت کی طرف سے عبوری ضمانت ملنے پر سخت مایوسی ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ ہمارے وکیل اعجاز احمد نے عدالت میں عزرات پیش کئے لیکن عدالت نے انہیں خاطر میں نہ لایا ۔