Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

والدین کا مقام و مرتبہ !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 18, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: اور تیرے رب نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو،اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کی حد کو پہنچ جائیں تو تم انہیں اُف بھی نہ کہو اور نہ ان پر خفا ہو اور نہ انہیں جھڑکو ، ان سے ادب‘ عزت اور نرم لہجے میں بات چیت کرو، ان کے لئے اطاعت کا بازو محبت سے بچھا دو اور کہو: اے پروردگار !تو ان کی کمزوری میں ان پر ایسا ہی رحم فرما، جس طرح انہوں نے میرے بچپن میں مجھے مہربانی سے پالا پوسا ہے۔ (سورۂ بنی اسرائیل)
یہ ایک حقیقت ہے کہ والدین انسان کے دنیا میں آنے کاباعث اور ذریعہ ہوتے ہیں۔ انسان کا وجود والدین کے مرہون منت ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی مقامات پر والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا اور ان کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین کی ، نیز جہاں شرک سے اجتناب کی تعلیم دی ، وہیں والدین کے ساتھ صحیح روش اپنانے کی بھی ترغیب اور حسن سلوک کی تعلیم دی ،والدین کے بارے میں آپؐ کے فرامین میں بھی حسن سلوک کی تعلیم ملتی ہے،جس طرح والدین نے بچپن میں اولاد پر رحم کیا، ان کی ضروریات کا لحاظ کیا ،ان کے دکھ درد کو اپنادرد سمجھا،ان کی ضرورت کو اپنی ضرورت خیال کیا، ان کی تکلیف دور کرنے میں حتیٰ الا مکان سعی کی،اسی طرح بڑھاپے میں اولادکے لیے ضروری ہے کہ وہ والدین کو نعمت سمجھیں، ان کی خدمت اپنے لئے اعزاز قرار دیں ،اپنے گھر ان کا قیام اپنے لیے رحمت تصور کریں۔ آپ ﷺ نے اقوال وافعال سے اسی کی تعلیم دی۔
آپؐ نے والدین کے ساتھ رحیمانہ سلوک کا معاملہ فرماتے ہوئے امت کو اس بات کی تعلیم دی کہ والدین کی اطاعت وفرماں برداری اپنے لئے لازم کرلو۔بصورت دیگر والدین کی نافرمانی کو کبیرہ گناہ شمار کیا، کبیرہ گناہ وہ ہے جو بغیر توبہ کے معاف نہیں ہوتا ، ایک موقع پر آپؐ نے صحابہ کرامؓ سے استفسار کرتے ہوئے فرمایا:’’کیا میں تمہیں کبائر میں سے کبیرہ گناہ کی خبر دوں؟صحابہؓ نے عرض کیا، کیوں نہیں، یارسول اللہ ؐ،ضرورضرور خبر دیں۔ آپؐ نے فرمایا:’’کبیرہ گناہ شرک اور والدین کی نافرمانی ہے‘‘۔(بخاری:۶۶۷۵)
اسلام میں والدین کی نافرمانی کو کبیرہ گناہ شمارکیاگیا، یعنی کسی مسلمان سے کبیرہ گناہ کی توقع نہیں ہو سکتی ،اس لیے کوئی بھی مسلمان کبیرہ گناہ کے تصور سے والدین کی نافرمانی سے دور رہے ۔ ایک موقع پر آپﷺ نے پانچوں نمازوں کی ادائیگی کے اہتمام کرنے والے اور کبائر سے بچنے والے کو جنت کی بشارت دی۔ جن نیکیوں کی وجہ سے بندہ جنت کا مستحق ہوتا ہے۔ ان ہی میں سے ایک والدین کی نافرمانی سے احتراز بھی ہے۔ 
ایک موقع پر آپؐ نے والدین کی اطاعت وفرماں برداری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے فرمایا:روز محشر اللہ تعالیٰ تین آدمیوں پر نظر التفات نہ فرمائے گا، ان میں سے ایک والدین کی نافرمانی بھی ہے،نیز فرمایا: تین لو گ جنت میں داخل نہ ہوں گے، ان میں ایک والدین کا نافرمان بھی ہے۔(الترغیب والترھیب:۳۷۷۴)
آپؐ نے ماں کا مقام باپ سے زیادہ عظیم بیان کیا: چنانچہ ایک صحابی آپؐ کی خدمت میں حاضر ہو کر سوال کرنے لگے کہ میرے سب سے زیادہ احسان کا کون مستحق ہے؟ آپؐ  نے تین دفعہ ماں کا تذکرہ کیا ،چوتھی دفعہ والد کا ذکر کیا۔ (بخاری:۵۶۲۶،)ایک موقع پر آپ ؐنے والدہ کی عظمت واہمیت بیان کی کہ :جنت کی تلاش کا آسان راستہ والدہ کی خدمت سے طے ہوتا ہے جو شخص جنت کامتلاشی ہو، وہ فرائض و اجبات کی ادائیگی کے ساتھ والدہ کی خدمت کو لازم پکڑلے۔
ایک موقع پر آپؐ سے ایک صحابی ؓ نے سوال کیا کہ میں نے اپنی والدہ کی فلاں فلاں موقع پرخدمت کی، کیا اس طرح میری والدہ کا حق ادا ہوگیا؟آپؐ نے فرمایا، تمہاری پیدائش پر والدہ نے جو تکلیف سہی، اس کا بھی حق ادانہ ہوا۔ ایک باپ جو صبح سے شام تک اولاد کی پرورش اور ان کی تربیت کے سلسلے میں بے چین رہتا ہے ،وہ اس خیال میں محو رہتا ہے کہ اخراجات کی تکمیل کیسے ہو؟ اس کا مقام بیان کرتے ہوئے آپ ؐ نے فرمایا : باپ جنت کے دروازوں میں بیچ کادروازہ ہے ،اگر تو چاہے تو اس دروازے کی حفاظت کر یا اسے ضائع کردے :(ترمذی:۱۹۰۰)یعنی آپؐ نے والد کا مقام ومرتبہ بیان کرتے ہوئے اولاد کے مال میں والد کااستحقاق قرار دیا۔
آپؐ نےارشاد فرمایا:’’رب کی رضامندی والد کی رضامندی میں ہے، رب کی ناراضی والد کی نارضی میں ہے۔ والدین کو ناراض رکھ کر اللہ کوراضی کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
  نبی کریم صلی ا للہ علیہ وسلم صحابہ کرامؓ کو اس بات کی تلقین فرماتے تھے کہ والدین کو راضی کیے بغیر ہجرت نہ کرو،نہ ہی والدین کو راضی کئے بغیر جہاد میں جائو ، چنانچہ ایک صحابیؓ نے آپ ؐ کی خدمت میں حاضر ہوکر جہاد میں شرکت کے عزم کا اظہار کیا، اس سلسلے میں آپؐ سے مشورہ طلب کیا۔نبی رحمتؐ نے سوال کیا کہ کیا تمہاری والدہ حیات ہیں؟ انہوں نے اثبات میں جواب دیا، آپؐ نے فرمایا: انہیں لازم پکڑے رہو،یعنی ان کی خدمت میں مصروف رہو۔اسی طرح آپؐ نے ایک موقع پر صحابی سے استفسار کیا کہ کیا تمہارے والدین حیات ہیں؟ انہوں نے ہاں میں جواب دیا،آپؐ نے فرمایا:ان کی خدمت میں جہاد ہے۔(مفہوم حدیث)
ایک صحابیؓ آپ صلی اللہ ولیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر آپؐ کے دست اقدس پر ہجرت کےلیے بیعت کرنا چاہتے تھے۔ آپؐ نے ان سے والدین کی بابت دریافت کیا ، انہوں نے جواب دیا کہ جب میں ہجرت کے ارادے سے نکل رہاتھا تو وہ رورہے تھے۔ اس موقع پر آپؐ نے انہیں یہ کہہ کر واپس لوٹا دیا کہ جاؤ جیسے والدین کو رُلا کر آئے ہو، ویسے ہی انہیں اب راضی اور خوش کرکے آؤ۔(الترغیب والترھیب)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?