سرینگر// ایس ایس پی سرینگر سندیب چودھری کی قیادت میں کل یہاں رعناواری میں ایک کونسلنگ سیشن کا انعقاد ہوا ۔اس موقعہ پر ایس پی نارتھ اور ایس ڈی پی او خانیار بھی موجود تھے ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پرایس ایس پی سندیپ چودھری نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوںکی مناسب طریقے سے رہنمائی کریں تاکہ وہ قانون کا پابند شہری بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوںکو پتھرائو اورغندہ گردی میں ملوث ہوکر زندگی کے بہترمواقعے کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔کونسلنگ کے دوران ایک درجن سے زائد نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے مستقبل کی تعمیر کیلئے اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اپنے اور اپنے والدین کی بہتر زندگی کو یقینی بنائیں۔