Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

واقعہ ٔمعراج۔منفرد، ممتازو عظیم الشان معجزہ معراج العالم

Towseef
Last updated: January 26, 2025 11:24 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

ابو نعمان محمد اشرف بن سلام

معراج نبی ؐ انسانی تاریخ کے ان بڑے واقعات میں سے ہے جنہوں نے زمانے کی رفتار کو بدل ڈالا اور تاریخ پر اپنا مستقل اثر چھوڑا۔ رسول اللہؐ کے حیاتِ مبارکہ میں معراج اہم ترین واقعہ ہے۔ یہ واقعہ تاریخ اسلام کے اس مرحلے میں پیش آیا ۔جب پیغمبر آخرالزماںؐآواز حق بلند کرتے ہوئے تقریباً 12 سال گزر چکے تھے اورمخالفین آپؐ کا راستہ روکنے کے لیے تمام ہتھکنڈے آزما چکے تھے، مگر ان کی مزاحمتوں کے باوجود پیغمبرانقلابؐکی آواز ملک عرب میں کے ہر گوشے میں گونج رہی تھی۔قرآن میں سورة بنی اسرائیل میں اس کی ذکر کیا گیا ہے اور اس سفر کا مقصد اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو کچھ نشانیاں دکھانا چاہتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبر آخر الزماںؐ کو بے شمارآیات و معجزات سے نوازا ہے، تاکہ لوگ ان معجزات کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں اور ان میں سے ایک سب سے بڑا معجزہ واقعہ معراج ہے۔جو بظاہر چشم زدن میں رونما ہوا، لیکن حقیقتن اس میں کتنا وقت لگا صرف اللہ تعالیٰ اور رسولؐ ہی بہتر جانتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ میں اپنے محبوبؐ کو اپنی قدرت کاملہ کا مشاہدہ کرایا۔

معراج سرور دوعالمؐ کا امتیاز اور ایک عظیم معجزہ ہے۔جو رسول اللہؐ کو تمام انبیائے کرام اور رسولوں پر عظمت ورفعت عطا کرتا ہے۔ واقعۂ معراج نہ صرف تاریخ اسلامی بلکہ تاریخ انسانی کا بھی عظیم واقعہ ہے۔ جس نے تاریخ پر اپنا مستقل اور گہرا اثر چھوڑا ہے۔

اس کائنات کا مالک حقیقی نے جب اپنے محبوبؐ کو اپنی قدرت کی نشانیاں دکھانے کے لیے بلایا تو اس میں کتنا وقت لگا ہوگا، اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔اہل ایمان نے اس واقعے کی سچائی کو دل سے مانا اور اس کی تصدیق کی، جس کی مثال حضرت صدیق اکبرؒ ہے۔ کیونکہ صبح کے وقت رسول اللہؐ خانہ کعبہ میں تشریف لائے۔ خانہ کعبہ کے آس پاس قریش کے بڑے بڑے لوگ جمع تھے۔ آپؐمقام حجر میں بیٹھ گئے اور لوگوں کو مخاطب کرکے واقعہ معراج بیان فرمایا۔پیغمبر انقلابؐ کے تذکرہ کو سن کر کفارو مشرکین ہنسنے لگے اور مذاق اڑانے لگے اور ابوجہل دوڑتے ہوئے حضرت ابوبکر صدیقؓ کے پاس پہنچے اور کہنے لگے۔ اے ابوبکر! تونے سنا کہ (محمدؐ) کیا کہتے ہیں؟ کیا یہ بات تسلیم کی جاسکتی ہے۔حضرت ابو بکرؓ نے بغیر کسی تذبذب اور ہچکچاہٹ کے رسول اللہؐ کی تصدیق کر دی۔ اس واقعے کے بعد آپؓ کا لقب صدیق ہوگیا۔ واقعہ معراج نبوت کے دسویں سال اور ہجرت سے ایک سال پہلے مکہ میں پیش آیا۔ ماہ رجب کی ستائیسویں رات ہے۔سورہ بنی اسرائیل میں شبِ معراج کے بیان کا مفہوم ہے کہ پاک ہے وہ ذات جو لے گیا اپنے بندے کو راتوں رات مسجدِ الحرام سے مسجدِ اقصیٰ تک جس کے اردگرد کو اس نے برکت دی، تاکہ اسے اپنی قدرت کے کچھ نمونے دکھائے۔ واقعہ معراج رسول اللہؐ کا خصوصی اعزاز اور منفرد، ممتاز ا اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا ۔ معراج نبیؐ کی تفصیل قرآن پاک کے علاوہ احادیث اور سیرت کی مختلف کتابوں میں ہے، لیکن اس کے دو پہلو انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایک پہلوتو وہ تحائف ہیں، جو رسول اللہؐ کو اپنی امت کے لیے عطا ہو ئے اور دوسرے وہ مشاہدات ہیں جو رسول اللہؐ کو اس لیے کرائے گئے تاکہ مسلمان ان کی روشنی میں اپنی زندگی کا نظام استوار کرسکیں۔۔ پیغمبر آخر الزماںؐ کو معراج کے اس سفرمیں ہر طرح کا مشاہدہ کروایا گیا۔آسمانوں کی سیر کے ساتھ ساتھ انبیاءسے ملاقات اور انکی امامت بھی، پھرجنت کی سیر ،دوزخ کا مشاہدہ ، جبریل امین جیسے مقرب فرشتے رفیق سفر، جگہ جگہ فرشتوں کے ذریعے والہانہ استقبال اور سدرة المنتہیٰ کا خوبصورت نظارہ،اس سے آگے بڑھنے سے جبرائیل امینؑ نے معذوری کا اعتراف کیا۔ اب معزز مہمان کو خود آگے جانا، یہ بھی تکریم کا ایک نرالا انداز ہے، نورِ اعظم کا جو دراصل ذاتِ الٰہی کا استعارہ ہے دیدار، پھر شرفِ تکلم بھی۔ یہ شرف آج تک کسی بشر کو نہ مل سکا تھا، آج اللہ نے اپنے محبوب بندے اور رسول کو افضل البشر، سید الانبیاءاور نوع انسانی کی سب سے برگزیدہ ہستی کو عطا کرکے اس کی افضلیت اور کاملیت پر اپنی مہر دوام ثبت کردی۔ یہ اللہ کی قدرت ہے کہ اس نے رات کے مختصر سے حصے میں اپنے پیارے محبوبؐ کو بیت المقدس اور پھر ساتوں آسمانوں نیز عرش وکرسی سے بھی ا وپر لامکاں کی سیر کرائی۔بے شک اللہ تعالیٰ تمام اور لامحدود طاقتوں کا مالک ہے ،ا س نے رات کے کچھ حصّے میں اِتنا لمبا سفر طے کروا دیا کہ عقل اِنسانی حیرت میں مبتلا ہے۔ رَبِّ ذوالجلال نے آنکھوں سے سب پردے ہٹا دئیے، دنیاوی قوانین منسوخ فرما دئیے، مکان و زمان کی قیود کی تمام فرضی بیڑیاں کاٹ دیں اور آسمان و زمین کے مخفی مناظر بے حجابانہ آپ کے سامنے آ جاتے ہیں۔لاکھوں کروڑوں کلومیٹرز کی و سعتوں میں بکھری مسافتوں کے ایک جنبشِ قدم میں سِمٹ آنے کو اِصطلاحاً ’طئی مکانی‘ کہتے ہیںاورصدیوں پر محیط وقت کے چند لمحوں میں سمٹ آنے کو اِصطلاحاً ’طئی زمانی‘ کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ انبیائے کرام اور اولیائے عظام میں سے کسی کو معجزہ اور کرامت کے طور پر طئی زمانی اور کسی کو طئی مکانی کے کمالات عطا کرتا ہے لیکن سروردوعالمؐ کاسفر معراج معجزاتِ طئی زمانی اور طئی مکانی دونوں کی جامعیت کا مظہر ہے۔ سفر کا ایک رخ اگر طئی زمانی کا آئینہ دار ہے تو ا س کا دوسرا رخ طئی مکانی پر محیط نظر آتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں پیغمبر اسلام کے فرمودات پر عمل کرنے اور خلفائے راشدین ؓ کے طرز حیات کواپنانے کی توفیق نصیب کرے۔آمین۔
رابطہ۔ اوم پورہ بڈگام 9419500008

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سید محمد الطاف بخاری نے مزار شہداء پر حاضری نہ دینے پر حکمران جماعت کے لیڈروں کو لتاڑا کہا، وزیراعلیٰ کو مزار شہدا پر جانے سے کون روک سکتا تھا؟ وہ جان بوجھ کر آج دلی چلے گئے
تازہ ترین
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

فاضل شفیع کاافسانوی مجموعہ ’’گردِشبِ خیال‘‘ تبصرہ

July 11, 2025
کالممضامین

’’حسن تغزل‘‘ کا حسین شاعر سید خورشید کاظمی مختصر خاکہ

July 11, 2025
کالممضامین

! ’’ناول۔1984‘‘ ایک خوفناک مستقبل کی تصویر اجمالی جائزہ

July 11, 2025
کالممضامین

نوبل انعام۔ ٹرمپ کی خواہش پوری ہوگی؟ دنیائے عالم

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?