سرینگر // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کٹھوعہ میں کمسن بچی کے قتل کے سنسنی خیز واردات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دلائے گی۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس دردناک واقعہ سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا،’’کھٹوعہ میں معصوم بچی آصفہ بانو کے ساتھ پیش آئے دلسْوز اور وحشیانہ واقعہ کی خبر سْن کر بہت دْکھ ہوا۔ہماری سرکار اس واقعہ کی تیزی سے تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے گی۔