عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انجمنِ شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد کا مبینہ طور پر لاپرواہی کے ساتھ رکھا جانا نہایت تشویش ناک ہے۔ اس سانحے کی جامع، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات بے حد ضروری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں، ذمہ داری طے ہو اور عوام کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔ادھرحقانی میموریل ٹرسٹ ، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ فورم بڈگام اور سیول سوسائٹی بڈگام نے نے ان اموات خصوصا مظفر احمد خان نائب تحصیلدار ساکنہ سویہ بگ کی رحلت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ادھر جموں کشمیر سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین جموں کشمیر سول سوسائٹی فورم اور صدر پنسنرز یونائیٹڈ فرنٹ عبدالقیوم وانی نے کہا کہ اندوہناک واقعے نے ہر انسان کے دل کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ وانی نے کہا کہ میں جے کے سی ایس ایف اور جے کے پی یو ایف کی پوری قیادت کے ساتھ ان تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس ناخوشگوار واقعے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔