یو این آئی
واشنگٹن//واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ معلومات امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے دی۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘‘بدھ کی رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔میڈیا کے مطابق دونوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ محترمہ نوم نے کہا، “ہم سرگرمی سے تحقیقات کر رہے ہیں اور مزید معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ادھراسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے پر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھائیں گے ۔نیتن یاہو نے کا کہنا تھا کہ یہ حرکت ہم سے نفرت کرنے والوں نے کی، انہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔وشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان ٹال نایم نے کہا ہے کہ ہم اس خبر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمارے سفارتخانے کے 2 اہم اہلکار آج قتل ہوگئے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں امریکا میں اپنے محافضوں پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ہماری حفاظت کریں گے ۔