نوشہرہ //دبڑ گائوںمیں مقامی لوگوں کا ایک اجلاس زیر صدارت اوم پرکاش منعقد ہواجس میں الیکشن کمیشن سے دبڑ اے پنچایت کی تمام سات وارڈوں کو ترتیب وار کرنے کی مانگ کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے اوم پرکاش نے کہاکہ گزشتہ ماہ محکمہ دیہی ترقی جموں کی جانب سے سیری بلاک کے تحت ایک الگ پنچایت دبڑ اے بنائی گئی ہے جس کی تمام سات وارڈوں کو بے ترتیب رکھاگیاہے اور ایک وارڈ کہیں ہے تو دوسرا کہیں اور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی ایس ڈی ایم نوشہرہ اور تحصیلدار کو دیاگیاہے ۔ انہوںنے حکام سے مانگ کی ہے کہ شاہ جمال کو نمبر ایک ، چوہدری محلہ کو نمبر دو ، ڈسپنسری محلہ کو تین ، جلالی گڑھ کو چار ،کلونت چوک کو پانچ ، برسالی موہڑہ کو چھ و کنگوٹا موہڑہ کو سات نمبروارڈ قرار دیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ اس سے انہیں آسانی ہوگی اور وہ اپنا نمائندہ بھی آرام سے منتخب کرسکیںگے ۔اجلاس میں سوہن لعل ، کالا رام ، مدن لعل ، بچپن داس ، نریش کمار سمیت کئی دیگر لوگ موجو دتھے ۔