نئی دہلی/یو این آئی/بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کے سابق دھماکہ خیز بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹورازم آسٹریلیا کے ساتھ ہندوستانی سیاحوں کو آسٹریلیا کی سیاحت کے لئے مدعو کیا ہے ۔ٹورازم آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی سوشل کنٹینٹ سیریز میں سابق آسٹریلوی کرکٹر وارنرنے اپنے پسندیدہ سیاحتی مقامات سڈنی، میلبورن اور گولڈ کوسٹ میں چھٹیاں گزارنے کے دوران اپنے تجربات شیئر کیا ہے ۔چار حصوں پر مشتمل سیریز ٹورازم آسٹریلیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ ایٹ دی ریٹ آسٹریلیا پر دکھائی جائے گی۔ اسے ہندوستان میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے آغاز سے چند ہفتے قبل لانچ کیا گیا ہے ۔وارنر نے نئی سوشل کنٹینٹ سیریز پر ٹورازم آسٹریلیا کے ساتھ تعاون کرنے پر جاری کردہ بیان میں کہا، ‘‘ “ہماری حیرت انگیز وائلڈ لائف سے لے کر ہمارے کافی کلچر اور سڈنی اوپیرا ہاؤس اور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جیسے آئیکنز تک، آسٹریلیا میں ہندوستانی سیاحوں کے لئے بہت کچھ ہے ۔ میں اپنے ملک کے بیک یارڈس کو دکھانے کا موقع پا کر بہت پرجوش ہوں۔’’قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 22 نومبر 2024 سے ویسٹرن آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ہونے جا رہا ہے ۔