Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

! ’’وارم ہول ‘‘ سے زمین پر پیغام بھیجنا ممکن  زیر آب سفر کے لیے شارک نُما کشتی

Towseef
Last updated: March 13, 2023 12:49 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ویب ڈیسک
ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ اگر کوئی خلاء میں موجود ’’وارم ہول‘‘میں گرجائے تو اس کا واپس آنا ممکن نہیں ہوگا لیکن اس کے پاس اتنا وقت ضرور ہوگا کہ دنیا میں واپس پیغام بھیج سکے۔وارم ہول ایک فرضی شے ہے، جس کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہمیں کائنات کے دور دراز حصوں تک یا دوسری کائناتوں میں پہنچانے میں ایک راہ داری فراہم کرسکتا ہے۔ لیکن ابھی تک کسی قسم کا کوئی وارم ہول سائنس دانوں کے مشاہدے میں نہیں آیا ہے۔ماہرین طبیعیات کے مطابق زیر مطالعہ رہنے والی وارم ہولز کی سب سے عام قسم میں اگر کوئی مادّہ داخل ہو تو وہ انتہائی غیر مستحکم ہوتے ہوئے منہدم ہو جائے گا، تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ انہدام کا یہ عمل کتنی تیزی سے ہوگا۔ حال ہی میں ایک نئے کمپیوٹر پروگرام نے بتایا ہے کہ ایک قسم کا وارم ہول میں سے اگر مادّہ گزارا جائے تو اس کا ردِ عمل کیسا ہوگا۔ میساچوسیٹس کے شہر وسٹر میں قائم کالج آف ہولی کراس کے طبیعیات دان بین کائن نے کمپیوٹر سِمیولیشن میں ایک مشن کو وارم ہول میں بھیجا۔
ان کا کہنا ہےکہ کیوں کہ آپ جانتے ہیں وارم ہول منہدم ہوجائے گا ،اس لیے آپ اس کو واپس لانے کی کوشش نہیں کریں گے لیکن کیا اس انہدام سے قبل کوئی سگنل واپس آسکتا ہے؟ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایسا ممکن ہے۔بین کائن نے کہا کہ اس سے قبل وارم ہول پر کیے جانے والے مطالعوں میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ان خلائی راہ داریوں میں اگر مادّے کی عجیب و غریب قسم، جس کو بھوت مادّہ (گھوسٹ میٹر) کہا جاتا ہے، موجود ہو تو یہ ممکنہ طور پر کائنات میں دور دراز علاقوں میں جانے اور وہاں سے واپس آنے کے لیے کھلی رہ سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق نظری اعتبار سے اس بھوت مادّےکا کششِ ثقل پر ردِ عمل عام مادّے سے مکمل الٹ ہوتا ہے۔ یعنی بھوت مادّے کا سیب اگر درخت کی شاخ سے گرے تو وہ نیچے جانے کے بجائے اوپر جائے گا۔جب کہ آئن اسٹائن کی تھیوری آف جنرل ریلیٹیویٹی کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھوت مادّہ وجود ہی نہ رکھتا ہو۔ اس کے باوجود بین کائن نے کمپیوٹر پروگرام میں ایک گھوسٹ میٹر کو وارم ہول سے گزارا اور دیکھا کہ اس کے سبب وارم ہول بند ہونے کے بجائے متوقع طور پر پھیلا۔ لیکن بین کائن کی سِمیولیشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ عام مادّے کا ان وارم ہول سے گزرنا یکسر مختلف تجربہ ہوگا۔ اس کے سبب یہ وارم ہول بند ہوجائے گا ،جس کے بعد اس کی جگہ بلیک ہول نما چیز رہ جائے گی، تاہم یہ عمل اتنا آہستہ ہوگا کہ تیزی سے چلنے والا مشن وارم ہول مکمل طور پر بند ہونے سے قبل روشنی کی رفتار سے سگنل واپس بھیج سکے گا۔سائنس داں اس ترقی یافتہ دور میں انوکھی چیزیں تیار کررہے ہیں۔ انجینئروں نے ایک کشتی تیار کی ہے جو دیکھنے میں بالکل شارک جیسی ہے جو پانی کی سطح پر اور زیرِ آب بآسانی سفر کر سکتی ہے۔ تخلیق کاروں کے مطابق جیٹ شارک کیو ماڈل نامی کشتی کا یہ نمونہ 72 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے لیکن مارکیٹ میں متعارف کروایا جانے والا ورژن 89 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جا سکے گا۔
اس کشتی کو نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جیٹ شارک کمپنی کے بانی روب اِنیز نے تیار کیا ہے۔ دو سیٹوں والی یہ کشتی شارک، کلر وہیل یا ڈولفن کی صورت میں بنائی گئی تھی، لیکن روب اس کشتی میں مزید افراد کی گنجائش چاہتے تھے۔ کیو ماڈل 20 فِٹ لمبا ہے اور اس میں چار افراد سفر کر سکتے ہیں لیکن کمپنی اس کے سائز کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ چھ افراد کی جگہ بنائی جاسکے۔ روب اِنیز کے مطابق جیٹ شارک کا مقصد آرام دہ کشتی میں زیر آب منفرد تجربہ فراہم کرنا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! کتب بینی کی روایت دَم توڑ رہی ہے فکر انگیز

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

گرمائی تعطیلات اور گرمی کا موسم فکر و ادراک

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! سیکھنے میں کیسی شرم؟ سوال علم کی ابتدا ہے

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?