وارانسی// وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ان کے 'لاپتہ' ہونے کے پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ رام کرشن بھاردواج نے آج یہاں '?واین ا?ئی' کو بتایا کہ وزیر اعظم کی تصاویر کے ساتھ ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دیتا ایک پوسٹر سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی گمشدگی سے متعلق کوئی پوسٹر کسی بھی دیوار یا کسی دوسری جگہ پر نہیں پایا گیا ہے۔ مسٹر بھاردواج نے کہا کہ اس معالے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جا ہی ہے۔ ایف آر بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔اس تناظر میں مسٹر مودی کے وارانسی کے رو?ندرپور? واقع پارلیمانی دفتر کاموقف جاننے کے لئے یہاں کے انچارج شیوشرن پاٹھک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا، "فی الحال وہ اس معاملے میں کوئی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔"ذرائع نے بتایا کل دیر شام ضلعی عدالت کے احاطے کی دیواروں پر مسٹر مودی کی تصویر کے ساتھ "لاپتہ ممبرپارلیمنٹ" اور " جانے وہ کون سا دیش جہاں تم چلے گئے" وغیرہ لکھے پوسٹر چسپاں کئے گئے تھے۔ پوسٹر میں پرنٹر کا نام نہیں ہے، لیکن ملتمس کے طور پر "لاچار، بے بس اور مایوس ?اش? باشندہ 'لکھا گیا ہے۔