Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

وادی کے مختلف علاقوں میں عزاداروں کے اجتماعات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 19, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام کئی جلوس عزاء برآمد

آغا حسن نے سیرت امام حسین ؑکے مختلف گوشوں کی وضاحت کی 

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ساتویں محرم کو بھی مجالس اور جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری رہا۔تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن  نے علم شریف کے ایک جلوس سے خطاب کیا جو  قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں اختتام پذیر ہوا۔جلوس عزا میں نوحہ خوانی و مرثیہ خوانی کی صورت میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت ادا کیا گیا۔موصولہ بیان کے مطابق جن دیگر مقامات پر ساتویں محرم کو علم شریف کے جلوس برآمد کئے گئے ان میں گذرگنڈ، پاٹواو،جہامہ، کری پورہ، وتہ ماگام بیروہ، آستان پورہ چھترگام، سنزی پورہ چاڈورہ، سوٹھ کٹر باغ،یاگی پورہ ماگام، سونہ پاہ ،میرگنڈ، پارس آباد،بٹہ چک راجہ محلہ دندوسہ، گریند کلان، شالنہ، پائین محلہ گریند، لبرتل، علی پورہ چاڈورہ، ریشی پورہ بڈگام، گلشن علی شالیمار، کرالہ پورہ جڈی بل،جے کے پی سی سی ایگرو باغ سرینگر، آباد پورہ گامدو، بنہ محلہ نوگام، کاوپورہ اندرکوٹ، بونہ محلہ اندرکوٹ، گگلو محلہ زالپورہ، اوڑینہ، چھانہ محلہ پائین نوگام سوناواری، دیور ملہ پورہ دسلی پورہ پٹن بارہمولہ، اوروکھرون پلوامہ شامل ہیں۔آغا سید حسن نے شہادت حضرت امام حسینؑ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔انہوںنے تنظیم کے اراکین اور نوجوان رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے جلوس میں نظم و نسق قائم و دائم رکھنے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ 
 

بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے:ڈاکٹر فاروق 

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداﷲ نے یوم عاشورہ کے پیش نظر ریاست میں خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے انتظامیہ سے تاکید کی کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر رکھنے کے ساتھ ساتھ شیعہ اکثریتی علاقوں میں خاص طور سے سڑکوں اور گلی کوچوں کی صفائی کے کام کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر فاروق نے عزاداری جلوسوںکے دوران ہر اہم مقام پر طبی کیمپ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عزادارن کے ہمراہ خصوصی طبی خدمات بھی میسر رکھی جائیں۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ عزاداران کو اپنے اپنے علاقوں میں جلوس نکالنے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور یوم عاشورہ کی اختتامی تقریبات منعقد ہونے تک ہر ایسی سہولیت کو بر قرار رکھا جانا چاہیے۔اَدھر پارٹی لیڈر تنویر صادق نے محرم الحرام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے گئے ناکافی ہیں۔
 

 بڈگام میں حسینی ادبی کانفرنس منعقد

 سرینگر//محرم الحرام کے متبرک ایام کی مناسبت سے شیخ العالم ؒ ہال بڈگام میںصبر ورضاکے عنوان سے حسینی ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے دوران پروفیسر نذیر آزاد اورشفیع محمدمیر ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ تقریب میں حسینی ادب کے مختلف پہلوئوں پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی اورفلسفہ کربلا اور پیغامِ حسینی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ اردو اور کشمیری ادب بھی ذکرِ حسین و شہدائے کربلا سے مالا مال ہے اور اس کا کسی قدر جائزہ لینے کے لئے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب میں شفق سوپوری، نذیرا ٓزاد، شوکت شہباز، شہبازہا کباری، عبدالغنی نسیم، مجید مسرور،مشتاق شمیم، عبدالاحد واحد، مہنور سنگھ، علی محمد جو، سراج سنگھ سوراج، اور ایچ ایس پائی موجود تھے۔ تقریب کے آ خر پر توصیفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ 
 

معرکہ کربلا عظیم نمونۂ عمل:مولانا حامی

سرینگر//کاروان اسلامی کے سربراہ مولانا غلام رسول حامی نے معرکہ کربلا کو ایک عظیم نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ اور انکے جان نثاروں کی شہادت اور یزیدیت کا خاتمہ اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ سچائی کی جیت اور برائی کی ہار نظام قدرت ہے لیکن اس کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی اشد ضرورت ہے۔مولانا حامی بانڈی پورہ میںمحبوب العالم گروپ آف ایجوکیشن کالج میں ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف سرکاری مشینری ذلت اور ناسور کو جواز فراہم کر کے اس سرزمین کو برباد کیا جا رہا ہے وہیں ہمارے پاس عوامی بیداری مہم کیلئے سیرت مصطفیؐ سب سے بہترین ہتھیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں کو دینی و دنیاوی علوم و فنون سے بہرہ ور کرنے کی سعی کی جائے تاکہ انسانیت کو ہم سے فائدہ پہنچے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

کشمیر

شکور کیلر شوپیان جنگلاتی علاقہ میں مسلح تصادم|| 3مطلوب ملی ٹینٹ ہلاک

May 13, 2025
کشمیر

لوگ جنگ بندی کے متمنی، ٹی وی اینکر نہیں نقصان کا تخمینہ کل تک مکمل کر لیا جائے گا:وزیر اعلیٰ

May 13, 2025
کشمیر

تعلیمی سرگرمیاں بحال ،بیشتر سکول اور کالج کھل گئے سرحدی علاقوں میںفی الحال بند،18مئی تک کشمیریونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

May 13, 2025
کشمیر

پہلگام حملہ ۔3 ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں، 20لاکھ کا انعام

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?