Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: وادی کے طول و عرض میں محرم کی تقاریب ، عاشورہ کا کلیدی جلوس درہم برہم
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » وادی کے طول و عرض میں محرم کی تقاریب ، عاشورہ کا کلیدی جلوس درہم برہم
صفحہ اول

وادی کے طول و عرض میں محرم کی تقاریب ، عاشورہ کا کلیدی جلوس درہم برہم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 2, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//سری نگر میں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر قدغن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کو آبی گذر سے برآمد ہونے والے یوم عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس کو بھی برآمد ہونے سے روک لیا گیا۔سری نگر میں یوم عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس کو چھوڑ کر اتوار کو وادی کے تمام شیعہ آبادی والے علاقوں سے درجنوں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ماتمی جلوسوں میں شبیہہ علم ، ذوالجناح اور شبیہہ تابوت شامل تھے جبکہ عزادارنوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہے تھے۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔اتوار کواگرچہ کم از کم ایک سو عزاداروں نے سری نگر کے 13 پولیس تھانوں میں گذشتہ تین دنوں سے جاری قد غنیں عائد کرنے کے باوجود تاریخی ماتمی جلوس کو نکالنے کی کوشش کی ۔ تاہم  فورسز بالخصوص ریاستی پولیس نے عزاداروں کے خلاف شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کرنے کے علاوہ درجن بھر کو حراست میں لیکر اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ شدید لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔ کم از کم ایک سو عزادار اتوار کو لال چوک میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر کے سامنے نمودار ہوئے اور ’یا حسین یاحسین، یا عباس یاعباس‘ کی صدا بلند کرتے ہوئے آگے بڑھنے لگے۔ تاہم پولیس کی ایک پارٹی نے موقع پر پہنچ کر عزاداروں پر لاٹھیاں برسانی شروع کردیں۔ پولیس نے آنسو گیس کا ایک شیل داغنے کے بعد نثار حسین راتھر سمیت بیسوںافراد کو حراست میں لیا گیا۔ شہر کے آبی گزر کے ساتھ ساتھ پائین شہر کے حساس علاقوں کو سیل کیا گیا تھا اور تاربندی کی گئی تھی۔صبح کے وقت ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور جہانگیر چوک میں بھی سخت بندشیں عائد تھیں،تاہم دن گزرنے کے ساتھ ان بندشوں میں نرمی لائی گئی۔  شہر کے پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ، مائسمہ ، کرالہ کھڈ ، شہید گنج ، رام منشی باغ ، شیر گڈھی ، بٹہ مالو ،کرن نگر،رام منشی باغ، رعناواری،نوہٹہ،خانیار،مہاراج گنج اور صفا کدل میںبندشیں عائد تھیں ۔اتوار کو بعد از دوپہر قریب ایک بجے پریس کالونی کے نزدیک کئی نوجوان جمع ہوئے اور انہوںنے جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی۔ عزادار کئی گاڑیوں میں سوار ہوکر پریس کالونی پہنچے اور وہاں سے جلوس بر آمد کرنے کی کوشش کی،تاہم بسکو اسکول کے نزدیک پولیس نے انکی پیش قدمی کو روکتے ہوئے منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، پولیس نے20عزاداروں کو حراست میںلیا۔پولیس کارروائی اور بھگدڑ سے انجمن شرعی شعیان کے غلام محمد ناگو ، شبیر احمد وانی زوری گنڈ، ریاض احمد ڈار ٹیکی پورہ اور اعجاز احمد ٹیکی پورہ سمیت کئی زخمی ہوئے ۔وادی میں عاشورہ کا  سب سے بڑا جلوس امام باڑہ میر گنڈ بڈگام سے آغا سید حسن کی قیادت میں برآمد ہوکر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کرکے شہدائے کربلا کو عقیدت کا خراج نذر کیا۔ شہرکے جڈی بل علاقہ میں عاشورہ کابڑاجلوس برآمدہوا،جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی ۔منڈی بل سے برآمدشدہ عاشورہ جلوس امام باڑہ جڈی بل میں اختتام پذیرہوا۔راستے میں عزاداریاحسین ،یاحسن اورشہداء کربلا کے حق میں نعرے بلندکرتے رہے ۔اتوارکوبعدسہ پہرامام باڑہ زڈی بل میں حسب روایت شامِ غریباں کی مجلس منعقدہوئی ،جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس دران بڈگام کے کئی علاقوں میں بھی ذوالجناح کے جلوس نکالئے گئے۔شمالی اور جنوبی کشمیر کے شعیہ اکثریتی آبادی والے علاقوں میں بھی ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے،جس کے دوران عزادار سیاہ ماتمی پرچم لہراتے ہوئے سینہ کوبی،مرثیہ اور زنجیر زنی کرتے ہوئے نظر آئے۔جعفریہ ولفیئر سو سائٹی کی جانب سے شاہو سچن دیوسر میں جلوس نکالا گیا جبکہ گانگو پلوامہ میں بھی مرثیہ خوانی کی گئی۔ادھرکرگل میں اسلامیہ اسکول اور امام خیمینی میموریل ٹرسٹ کی طرف سے یوم عاشورہ پر عزاداری کے جلوس برآمد ہوئے۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں پچھلے پانچ برسوں میں صحت کے شعبے میں بہتری آئی :ایل جی منوج سنہا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بڈگام -کٹرا چلنے والی خصوصی ریل سروس مسافروں کیلئے آرام دہ ثابت ،سروس کو مستقل طور جاری رکھنے کا مطالبہ

September 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?