جموں // ریاستی سرکار نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ سال2014میں آئے تباہ کن سیلا ب سے متاثر ہ 4لاکھ 30ہزار 1سو67 مکانات کے عوض پرائم منسٹر نیشنل رولر فنڈز، سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈزاور پروجیکٹ منیجر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 1516.0739995کروڑ کی رقم متاثرین کو دی گئی ہے ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے کم رقم ضلع کپوارہ کو دی گئی ہے جہاں 267مکانات کے عوض 0.4403200روپے دیئے گئے ہیںجبکہ سب سے زیاہ رقم ضلع سرینگر میں فراہم کی گئی ہے ۔اس ضلع میں 2,43,416مکانات کے عوض کل 870.7555100کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار میں دعویٰ کیا گیاہے کہ وادی کے 10اضلاع میں سٹیٹ ڈیزاسٹر سپانسر فنڈس (ایس ڈی آر ایف ) سکیم کے تحت 157223تباہ ہوئے مکانات کے عوض سرکار نے 174.55514کروڑ کی رقم فراہم کی جبکہ پرائم منسٹرنیشنل رولر فنڈس (پی ایم این آر ایف ) سکیم کے تحت 140854تباہ ہوئے مکانوں کے عوض متاثر ہوئے افراد کے حق میں 505.87915کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ۔سرکار نے مزید بتایا کہ پروجیکٹ منیجر ڈولپمنٹ پروگرام PMDP) (سکیم کے تحت 132090تباہ ہوئے مکانات کے عوض 835.639706کروڑ کی رقم متاثر ہوئے افراد کے حق میں فراہم کی گئی ہے ۔ سرکار نے مزید اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر ضلع میں ان تین اسکیموں کے تحت 243,416مکانات کے عوض 870.7555100کروڑ کی رقم فراہم کی جا چکی ہے ۔سرکاری ا عدادوشمار کے مطابق ان اسکیموں کے تحت اننت ناگ ضلع میں 44358مکانا ت کے عوض 174.2962363کروڑ کی رقم فراہم کی جا چکی ہے ۔اسی طرح ان سکیموں کے تحت سرکاری عدادوشمار کے مطابق بڈگام ضلع میں 38854مکانات کے عوض 140.1732200کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ۔ضلع گاندربل میں 1287مکانات کے عوض 1.9025700کی رقم فراہم کی گئی ۔ضلع بارہمولہ میں 25750مکانات کے عوض 65.0923300کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ۔بانڈی پورہ ضلع میں 22012مکانات کے عوض 71.3652432کروڑ کی رقم ادا کی گئی ہے ۔اسی طرح جنوبی کشمیرکے ضلع کولگام میں سیلاب متاثرین میں10005مکانات کے عوض 34.1637800کرور کی رقم فراہم کی گئی ۔ضلع پلوامہ میں سیلاب سے متاثر ہوئے 37431مکانات کے عوض 143.1965400کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ۔جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں سیلاب سے متاثر ہوئے 3840مکانات کے عوض 14.6882500کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ۔اسی طرح سرحدی ضلع کپوارہ میں 267مکانات کے عوض 0.4403200کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ہے اور اس طرح وادی کے 10اضلع میں 430,167مکانات کے عوض 1516.0739995کروڑ کی رقم فراہم کی جا چکی ہے ۔