جموں //پنن کشمیر کی ایگزیکٹو کونسل کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ریاست کے سیاسی حالات پر غور کو خوض کیا گیا ۔ پنن کمشر کے صدر اشونی چرنگو کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں ویریندر رینہ قومی ترجمان، جنرل سیکرٹری اپیندر کول ، جنرل سیکرٹری آڑگنائزیشن کمل بگاتی، آرگنائزینگ سیکرٹری وجے قاضی ، سریندر کول، سمیر بھٹ، کنونئر یوتھ فرنٹ نے بھی شرکت کی۔ اشونی کمار چرنگو نے اپنے حالیہ گجرات دورہ کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔ جب کہ آئندہ 24-25کو ہونے والے پتنی ٹاپ یوتھ کنونشن کے بارے میں بھی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ مقررین نے ریاستی کی سیکورٹی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایک جنگجو کے جنازہ میں درجن بھر مسلح ملی ٹینٹوں کی موجودگی حکومت کی ناپختگی کو بتاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے نپٹنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی اپنائے جانے کے ساتھ ساتھ فوج کی حوصلہ افزائی کئے جانے کی اشد ضرورت ہے ۔