سرینگر/حکام نے وادی کے تین اضلاع میں سنیچر کو کم سپیڈ والی موبائیل انٹر نیت سروس بحال کردی۔
ان اضلاع میں بڈگام،بارہمولہ اور گاندربل شامل ہیں جہاں حکام کے مطابق کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
تاہم وادی کے باقی ماندہ اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ سروس لگاتار معطل ہے۔
موبائیل سروس جمعرات کی شام ترال کے ڈاڈہ سرہ علاقے میں جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے پس منظر میں معطل کی گئی تھی۔