سرینگر//وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہفتے کی صبح ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کے نتیجے میں معمولات متاثر ہوئے ہیں، یہاں تک کہ شہر سرینگر میں محض تین انچ کی برف کے بعد برقی رو غائب ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بالائی و میدانی علاقوں میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔
محکمہ موسمیات نے تاہم وضاحت کی ہے کہ اب موسم میں بہتری متوقع ہے اور20دسمبر تک کسی بھاری برفباری یا بارش کا امکان نہیں ہے۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شہر سرینگر میں تین انچ جبکہ گلمرگ میں ایک فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر سرینگر کے صارفین کے مطابق معمولی برفباری کے باوجود آج صبح سے ہی بجلی غائب ہے ۔
وادی کے دیگر اضلاع سے بھی بجلی بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔