بانہال//رکن قانون ساز اسمبلی بانہال وقار رسول وانی اور ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز نے بچوں کے لئے ’وادی کی سیر‘ ٹرین بانہال سے پندرہ روزہ ٹرین سروس جوخصوصی طور بانہال اور بارہمولہ کے درمیان چلے گی کو ہری جھنڈی دکھا کا کر روانہ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم بانہال وکاس ورما، سی ای او رام بن محمد شریف اور دیگر افسران ، حکام اور شہری مو جود تھے۔انہوں نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور اپنی تعلیم اور یکساں طور گیر نصابی سر گر میوں کو وقت دینے کیلئے کہا۔بچوں نے ٹرین میں مزہ لیا ۔انہیں ٹرین میں گانا گاتے اور قدرت کا نظارہ کرتے دیکھا گیا۔ضلع رام بن سے کل 14طلباء نے وادی کی سیر کے پہلے ٹور طور پر شمولیت کی اور انہوں بانہال ریلوے سٹیشن سے اپنا سفر شروع کیا۔ایم ایل اے بانہال نے بچوں کیلئے خصوصی ٹرین سفر کے آغاز کیلئے حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ طلباء کو ریاست کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ بچوں کیلئے خصوصی طور پر ایک ٹرین چلانے کے خیال حقیقت میں وزیر اعلی کی طرف سے پیش کیا گیا ہے کہ ریاست کے بچے عام طور پر محدود سہولیات رکھتے ہیں اس لئے انہیں مقامی طور پر دستیاب ہو سکے۔وزیر اعلیٰ کی پہل ریاست کے بچوں کی لاکھوں کے چہرے پر مسکراہٹ لے کر آئی ہے۔ریاست میں اس طرح کا آغاز ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔اسکول کے بچوں کے کیلئے پندرہ روزہ’ وادی کی سیر ‘ٹرین کے آغاز کا ضلع رام بن کے لوگوں نے خیر مقدم کیا۔