سرینگر/ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجو کیشن ،کشمیر نے سوموار کو وادی کشمیرکے اندر قائم سکولوں کیلئے نئے اوقات کار مقرر کرلئے جن کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
متعلقہ محکمہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق سرینگر میونسپل حدود میں آنے والے سکولوں میں صبح ساڑھے آٹھ سے دن کے اڑھائی بجے تک تدریسی کام انجام دیا جائے گا جبکہ میونسپل حدود سے باہر کے سکولوں میں یہ سرگرمیاں صبح ساڑھے نو سے دن کے ساڑھے تین بجے تک انجام دی جائیں گی۔