غلام نبی رینہ
کنگن// وادی کشمیر کا یہ آخری گاؤں جو آبادی کے لحاظ میں بہت کم ہے، آلو اور دیگر خوردنی سبزیوں کی کاشت کے لیے ضلع گاندربل میں اپنی شناخت بنا رہا ہے۔ سربل سربل سیاحتی مقام سونمرگ سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور شینا
کمنیٹی اور ان کی دیہی دولت کا مرکب ہے۔ یہ گاؤں گاندربل کا واحد علاقہ ہے جو آلو اور دیگر خوردنی سبزیوں کے بہترین معیار کی کاشت کررہا ہے۔
یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے اور وہ آلو، گاجر، مولی کاشت کرکے اپنی زندگی گزارتے ہیں۔یہاں آلو کی کھیتی باڑی کی جاتی ہے ۔سربل گاؤں کے لوگ صرف تین سے پانچ ماہ یہاں قیام کرتے ہیں اور موسم سرما یعنی اکتوبر کے آخری دنوں میں وہ واپس اپنے آبائی علاقوں گگن گیر ، گنہ ون، کنگن واپس لوٹ جاتے ہیں کیونکہ شدید برف باری میں ان کا یہاں رہناناممکن ہے۔ مقامی شہری عبد الرشید لون نے بتایا کہ سربل گاؤںمیں آلو کی کاشت کی جاتی ہے اور آج کے دور میںمقامی لوگ اپنے بچوں کو بھی کھیتی باڈی کرنے کے لئے تربیت دیتے ہیں تاکہ آنے والے وقت میں انہیں کسی بھی طرح کے مشکلاتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔