سری نگر// وادی کشمیر میں گذشتہ کئی دنوں سے موسم مسلسل خوشگوار ہے جس سے لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ایک پیش گوئی کے مطابق وادی میں 22 فروری سے موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 21 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 22 فروری کو موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث بارشیں ہونے کی امید ہے۔