سرینگر//وادی کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس سے مزید6افراد کی موت واقع ہوگئی ۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ان میں سکمز صورہ میں انتقال کرنے والا ہندوارہ کا ایک 70سالہ شہری بھی شامل ہے جو چھ دن تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھا۔
اس کے علاوہ آج کورونا سے مرنے والوں میں اُومپورہ بڈگام کی ایک55سالہ خاتون بھی شامل ہے جو صدر اسپتال میں16اگست سے زیر علاج تھی۔اسی اسپتال میں ترہگام کپوارہ کا65سالہ شہری بھی انتقال کرگیا۔
اس دوران سی ڈی اسپتال سرینگر میں ہندوارہ کا ایک65سالہ شہری انتقال کرگیا جبکہ مزید دو افراد سکمز بمنہ میں انتقال کرگئے۔