سری نگر// وادی کشمیر میں دوران شب ہلکے درجے کی مختصر برف وباراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دوران شب وادی کشمیر کے بعض بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد 29 مارچ یعنی پیر کی شام سے موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں 30 مارچ کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں تاہم بعد ازاں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔