سرینگر//وادی کشمیر میں مزید چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے۔
یہ ہلاکتیں ضلع سرینگر،بارہمولہ،بڈگام اور پلوامہ میں ہوئی ہیں۔
سوپور کا ایک70سالہ شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگیا جو پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلاءتھا۔علاج کے دوران اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اسی طرح پلوامہ کے ترال کا ایک87سالہ شہری صدر اسپتال میں دم توڑ بیٹھا جبکہ کھنڈا بڈگام کی ایک خاتون بھی انتقال کرنے والوں میں شامل ہے۔
کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک50سالہ سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے جس کا تعلق شیو پورہ میں تعینات61ویں بٹالین سے تھا اور وہ ہریانہ کا شہری تھا۔