جموں// کھٹیکاں تالاب جموں میں سالویشن مومنٹ کی طرف سے صوبہ کے ذمہ دار ہلال احمد بیگ کی قیادت میں کشمیر میں ہورہی زیادتی کے خلاف ایک پرامن احتجاج ہوا جسمیں تنظیم کے علاوہ بھاری لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ہلال احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں عام جوانوں کا قتل عام جاری ہے اور حال ہی چاڈورہ میں زاھد رشید ،عامر احمد،اشفاق احمد کو قتل کیا گیا اور درجنوں کو زخمی جسمیں کئی ایک کو پیلٹ گن کا شکار بنایا گیا اور انکی آنکھوں کی روشنی متاثر ہوگئی بے شمار جوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور حریت والوں کو اپنی بات عوام تک پہچھانے کا موقع فراہم نہیں کیا جارہا ہے تنظیم کے چیرمین ظفر اکبر بٹ سمیت درجنوں حریت لیڈروں کو گرفتار اور نظر بند کیا گیا ہے ان واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کورٹ بلوال،امپھلا،ادھمپور،کٹھوعہ جیلوں میں بند کشمیریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہلال احمد نے کہا کہ جموں میں تمام مہاجرین بشمول برمی مہاجرین،مغربی پاکستان رفیوجی کے ساتھ ایک ہی سلوک ہونا چاہئے ہم انکو ریاستی دستاویز فراہم کرنے کے خلاف ہیں یہ پسشتنی باشندے نہیں بن سکتے ہیں لیکن برمی مسلمانوں کو ستایا جائے اور ھندو کو شاباشی دی جائے وہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے مسلمان جوانوں کو پولیس کی طرف سے بلاوجہ تنگ کرنے کی بھی مذمت کی اور جموں شہر اور آس پاس بلا جواز مسلمانوں کو تنگ اور ہراساں کرنے کی بھی مذمت کی کی۔انہوں نے کہا تمام ھندو،مسلم سکھ بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ برسوں سے جاری بھائی چارے کو قائم رکھنے کی اور اس بھائی چارے کو نقصان پہچھانے والوں کو شکست دیں۔دریں اثناء ترجمان نے وادی کے طول عرض میں گرفتاریوں،گاندر بل کھلاڑیوں کو گرفتار اور این ،آئی،سے تحقیقا ت کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی انہوں نے حریت لیڈروں بشمول تنظیم کے چیر میں ظفر اکبر بٹ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان ہتھکنڈون سے لیڈروں کو عوام سے دور نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ترجمان نے ھندوارہ میں معصوم لڑکی پر ایک جوان کی طرف سے تیزاب پھیکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام النان خصوصاً والدین اور علماء حضرات سے اپیل کی کہ برائی کو ختم اور معاشرہ کو بہتر کرنے کیلئے اپنا اپنا رول ادا کریں۔