سری نگر// وادی کشمیر میں کئی دنوں کے مسلسل خوشگوار موسم کے بعد ہفتے کے روز مطلع ابر الود رہا جس سے لوگوں کو قدرے سردی محسوس ہوئی اور گرمی کے لئے گرمی کے آلات کا استعمال کرنا پڑا۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ہفتے سے موسم ایک بار پھر موسم خراب رہ سکتا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 22 فروری سے موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث 27 فروری تک برف و باراں کی توقع ہے۔