سری نگر// وادی کشمیر میں کئی دنوں سے مسلسل خوشگوار موسم کے بیچ بدھ کو محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 22 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس سے بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمے کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔