سرینگر/ وادی کشمیر میں جمعہ کو تقریباً سبھی مقامات پر برفباری شروع ہوگئی ہے۔ شہرسرینگر میں پونے دو بجے سے برفباری جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر علاقوں میں بھی دو بجے سے برفباری ہورہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق شہر سرینگر سمیت کئی اور میدانی مقامات پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آج اور کل بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا تھا۔