سری نگر// موسم سرما کی طرف سے تیکھے تیور کی جلوہ نمائی سے قبل ہی وادی کشمیر میں بجلی کے بحران نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی برف باری ہوئی ہے نہ بارشیں لیکن بجلی کی سپلائی میں اعلان شدہ شیڈول سے بھی زیادہ کٹوتی اور آنکھ مچولی سے سر شام ہی ہرسو اندھیرا چھا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بجلی کا جو برا حال گذشتہ دو برسوں کے دوران دیکھا گیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔