سرینگر/وادی کشمیر اور ریاست کا لداخ خطہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور لوگ نقطہ انجماد سے نیچے کے درجہ حرارت میں ٹھٹھر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بدھ کو کہا کہ رات کا دجہ حرارت کئی درجے نیچے آگیا ہے اور سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0ڈگری سیلشیس تک گرگیا ہے۔
سیاحتی مرکز پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی5.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک اور سیاحتی مرکز گلمرگ میں درجہ حرارت منفی4.0ڈگری تک گر گیا۔
لداخ خطے کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی خطے کے کرگل میں یہ منفی10.9ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔