سری نگر// وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے سردیوں کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہونے سے آبی ذخائر کا جزوی طور منجمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔