کشتواڑ//پی ڈی پی کے ایک سینئر لیڈر اور ایم ایل سی فردوس ٹاک نے وادی چناب کے دور دراز علاقوں کی ترقیاتی کاموں میں کمی سے نمٹنے کے لئے اسپیشل ٹاسک فورس قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے ضلع کے دور افتادہ علاقہ مڑواہ کے نوپچھی،ٹیلر، ماچھنا، چینجر،پیٹھگام،یوردو، استان گام اور قدرینہ دیہات میں عوام اور پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ان دور دراز علاقوں کی ترقی کے لئے خصوصی ٹاسک فور س تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ ان دور دراز علاقوں کی پسماندگی کو دور کیا جا سکے اور انکے طرز زندگی میں بہتری لائی جائے۔ .انہوں نے کہا کہ خطہ کے دور دراز علاقوں کی ترقی، خوشحالی میرا ایک خواب ہے اور کہا کہ ان لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے سابقہ این سی۔ کانگریس کی مخلوط سرکار پر ان علاقوں کو فراموش کرنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔انہوں نے پی ڈی ی کی لیڈرشپ خصوصاً وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی کافی سراہنا کی جو وادی چناب کی طرف خاص توجہ دے رہی ہیںاور اس توقع کا اظہار کیا کہ عنقریب ہی وادی چناب کے لئے اس]پیشل ٹاسک فورس تشیکیل دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گُذشتہ ایک دہائی کے بعد پہلی مرتبہ بٹوت۔کشتواڑ ،کشتواڑ ۔سمتھن شاہراہ پر تار کول بچھناے کا اکم کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر انہوںنے سرکار کی جانب سے وادی چناب کے لئے اُٹھائے گئے اقدام کو اضا گر کرتے ہوئے سرکار کی حصولیابیوں کا شمار کیا۔انہوںنے کہاکہ ریاستی سرکار دور دراز علاقوں میں سکولوں کا درجہ بڑھانے کی ایک تجویز پر غور کر رہی ہے۔انہوںنے یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی علاقہ کی اقتصادی حالت میں سدھار لانے کے لئے کافی فکر مند ہے۔