سرینگر//چناب وادی میں پیر کے روز سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو کیخلاف احتجاج کے طور ہڑتال ہے۔
امام جامع مسجد، کشتواڑ فاروق احمد کچلو کے مطابق ہڑتال کی اپیل کو سبھی فرقوں کی حمایت حاصل ہے۔
ہڑتال کے اپیل لاﺅڈ سپیکروں کے ذریعے دی گئی اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ احتجاج کے طور اپنے گھروں میں ہی رہیں۔
اس دوران انتظامیہ نے حفاظت کے سخت انتظامات کرتے ہوئے فورسز اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ ہرمیت سنگھ کے مطابق قصبے میں کچھ بندشیں بھی عائد کی گئی ہیں۔
کشتواڑ سے مکمل جبکہ ڈوڈہ اور بھدرواہ سے جزوی ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے گذشتہ روز ایک مخصوص فرقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی پاداش میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔اس سے قبل ایک قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔