بھدرواہ//ملک کے دوسرے حصوں کی طرح وادی چناب میں بھی دسہرہ کا تہوار نہایت ہی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔بھائی چارے کی ایک عظیم مثال پیش کرتے ہوئے بھدرواہ میں دونوں فرقوں (ہندوں او ر مسلمانوں) نے روان ،میگھ ناتھ اور کُمبھ کرن کا پُتلا نذر آتش کیا۔اس سلسلہ میںں تقریب تواریخی سیری بازار بھدرواہ میں منعقد ہوئی جہاں پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر وادی کے مختلف بازاروں میں شوبھا یاترا بھی نکالی گئی ،جس میں رامائن کے مناظر دکھائے گئے۔جبکہ بھگوان رام کے واپس آنے کی خوشی میں رواعیتی پوجا منعقد کی گئی۔سناتن دھرم سبھا بھدرواہ کے صدر وید کمار کوتوال نے لوگوں کو اس متبرک موقعہ پر مبارک باد دی۔اپنے خطاب میں انہوں نے بھدرواہ میں صدیوں پُرانی بھائی چارے کی رواعیت برقرار رکھنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔جنتا دل (ایس) کے ریاستی صدر مست ناتھ یوگی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔.دیگر حاضرین میں تحصیلدار بھدرواہ معصود احمد، ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما ،ایس ایچ او بھدرواہ جتندر سمیال،سی آر پی ایف کے افسروں، سیاسی ،سماجی و مذہبی لیڈروں کے علاوہ معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔انتظامیہ نے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے تھے۔ کشتواڑ میں اہم تقریب پریڈ گرائونڈ میں منعقد کی گئی ،جہاں پر ضلع انتظامیہ اور عوام نے شرکت کی۔اس موقعہ پر بُرائی پر اچھائی کی فتح پرروان،کنبھ کرن اور میگھ ناتھ کے پُتلے نذر آتش کئے گئے۔اس سلسلہ میں رام لیلا گرائونڈ کشتواڑ سے ایک رنگا رنگ جلوس نکالا گیا جس میں لووں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رام بن میں بھی اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور سپورٹس گرائونڈ رام بن میں راون ،کنبھ کرن اور میگ ناتھ کا پُتلا نذر آتش کیا۔اس موقعہ پر ضلع کے ڈی سی، ایس ایس پی، و دیگر اہلکاربھی موجود تھے۔ ڈوڈہ میں بھی دسہرہ کی تقریب نہایت ہی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اور سپورٹس گرائونڈ ڈوڈہ میں راون۔ کنبھ کرن اور میگھ ناتھ کے پُتلے نذر آتش کئے گئے۔اس موقعہ پر ضلع کے ڈی سی، ایس ایس پی، و دیگر اہلکاربھی موجود تھے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دسہرہ نو دنوں کے برت یعنی کہ نوراترا کے بعد ہر سال منایا جاتا ہے۔