سرینگر//پلس پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت اتوار کو وادی بھر میں5سال تک کی عمر کے ہزاروں بچوں کوپولیو مخالف قطرے پلائے گئے۔ایک ہی دن میں9.7لاکھ بچوںکو پلس پولیو مہم کے دائرے میں لایا گیا۔سرینگرمیں ڈائریکٹرصحت نے نوزائد بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلاکر پلس پولیو مہم کاافتتاح کیا۔اس مہم کے تحت آج ضلع میں 5سال تک کی عمر کے183861بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے۔اس مہم میں 2520ملازمین نے شرکت کی۔اوراس مقصد کے لئے 630پلس پولیو بوتھوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔گاندربل میں ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حسین گنائی نے آج اے ڈی سی کے ہمراہ ضلع ہسپتال گاندربل میں نوزائد بچوں کوپولیو مخالف قطرے پلاکراس مہم کاآغاز کیا۔اس پروگرام کے تحت ضلع میں45504بچوں کو قطرے پلائے گئے جس کے لئے 227ویکسین بوتھ قائم کئے گئے تھے۔بڈگام میں ترقیاتی کمشنر میر الطاف احمد نے آغا سید یوسف میموریل ہسپتال میںپلس پولیو مہم کاآغاز کیا۔ضلع میں103359بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا۔اس مقصد کے لئے 2252ورکروںکی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سید عابد رشید شاہ کی طرف سے میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ کیئر ہسپتال اننت ناگ میں بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلاکر پلس پولیو مہم کا آغاز کیا گیا۔ضلع میں 135734بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 2663ملازمین کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔شوپیان میں ضلع ترقیاتی کمشنر منظور احمد قادری نے ضلع ہسپتال میں بچوں کو پلس پولیو مخالف قطرے پلائے اوراس طرح آئی آئی پی آئی مہم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ضلع میں43370بچوںکو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے تاکہ وہ پولیو جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ضلع بارہمولہ میں پولیو مخالف مہم کے تحت ترقیاتی کمشنر ناصر احمد نقاش نے ضلع ہسپتال میںایک نوزائد کو قطرے پلائے اورمہم کاآغاز کیا۔ضلع بارہمولہ میں 154879بچوں کو آئی پی پی آئی کے دوسرے مرحلے کے تحت قطرے پلائے گئے۔اس مہم میںآنگن واڑی ،آشااوررضاکار تنظیموں کے ورکروں سمیت 3313 ورکروں نے حصہ لیا۔ضلع کپوارہ میں 136262بچوںکو پولیو مخالف قطرے پلانے کے سلسلے میں ترقیاتی کمشنر جی ایم ڈار نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نوزائد بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔اس مقصد کے لئے 720پولیو مراکز قائم کئے گئے تھے۔جہاں 3083ملازمین اور رضاکاروں نے اس مہم کو کامیاب بنایا۔ضلع بانڈی پورہ میںکِک بکسنگ چیمپین شِپ تجمل الاسلام نے ضلع ہسپتال میں سی ایم او اوردیگر آفیسران کی موجودگی میں بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔ضلع میں62106بچوں کوپولیو مخالف قطرے پلانے کے لئے 1300ورکروں خدمات حاصل کی گئی تھیں۔جنہوںنے اس اہم مشن کو 325ویکیسین بوتھوں میں کامیاب بنایا۔